17 مئی، 2024، 8:17 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

تہران میں ولادت امام رضاؑ کی مناسبت سے جشن کا بھر پور سماں+ ویڈیو، تصاویر

تہران  میں ولادت امام رضاؑ کی مناسبت سے جشن کا بھر پور سماں+ ویڈیو، تصاویر

ایران کے دار الحکومت تہران میں ملک کے دیگر دس بڑے شہروں کی طرح حضرت امام رضا (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے عقیدت مندوں کا ٹھاٹھیں مارتا سڑکوں پر امڈ آیا۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، آٹھویں آفتاب ولایت حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت کی آمد پر ایران کے دار الحکومت تہران میں آج ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں پیروان اہل بیت ع کا پرشکوہ اجتماع ہفت تیر اسکوائر سے حضرت ولی عصر اسکوائر تک نظر آرہا ہے جو رات دس بجے تک جاری رہے گا۔

اس عظیم الشان جشن کے شرکاء کی خدمت کے لئے 400 سے زیادہ انتظامی موکب (کھانے پینے سمیت دیگر ثقافتی خدمات کے خیمے) لگائے  گئے ہیں جہاں 12 ہزار رضاکار خدمت کے لئے آمادہ ہیں۔

تہران  میں ولادت امام رضاؑ کی مناسبت سے جشن کا بھر پور سماں+ ویڈیو، تصاویر

 لوگوں نے امام رضا علیہ السلام کے جشن ولادت کا بھرپور استقبال کیا

گزشتہ سال کا 10 کلومیٹر طویل غدیر  مارچ، تہران کے عوام کے لئے دلکش اور یادگار جشن رہا جسے عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی اور ہزاروں تہرانی اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ اس مارچ میں شریک ہوئے۔

ہفت تیر اسکوائر میں مداحان اہل بیت کی جانب سے مشہور سرود "سلام فرماندہ" پیش کیا جا رہا ہے۔

تہران  میں ولادت امام رضاؑ کی مناسبت سے جشن کا بھر پور سماں+ ویڈیو، تصاویر

اس عظیم اجتماع میں مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جہاں والدین اپنے بچوں کے ساتھ ہلکی سی تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

حضرت امام علی بن موسی الرضا (ع) سے بے پناہ محبت و عقیدت ایرانیوں کے وجود میں رچ بس گئی ہے جس کا اظہار اس پرشکوہ جشن میں نظر آرہا ہے۔

تہران  میں ولادت امام رضاؑ کی مناسبت سے جشن کا بھر پور سماں+ ویڈیو، تصاویر


اس عظیم جشن میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور انداز میں شریک نظر آتے ہیں۔ جہاں ایک طرف بچے کھیل کود میں مصروف ہیں تو دوسری طرف ہاتھوں میں پرچم امام رضا تھامے عقیدت مندوں کا سیل رواں اپنی منزل کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، فضاوں میں یا ثامن الحجج کی صدائیں گونج رہی ہیں اور مداحان اہل بیت ع مدحت ثامن الحجج کے پھول نچھاور کر رہے ہیں۔

ذکر اہل بیت(ع) کے ذریعے   نسل نو کی تربیت کا بہترین انداز

حجۃ الاسلام عابدی  آج کے جشن امام رضا علیہ السلام کے مہمانوں میں سے ہیں جو اپنے بچوں کے ساتھ اس نورانی اجتماع میں آئے ہیں۔

تہران  میں ولادت امام رضاؑ کی مناسبت سے جشن کا بھر پور سماں+ ویڈیو، تصاویر

انہوں نے مہر نیوز کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نئی نسل کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانے کی ضرورت کے بارے میں کہا: "آج کا یہ اجتماج جشن غدیر کی تربیتی پہلو رکھتا ہے جو پچھلے سال مختلف شہروں میں منعقد ہوا تھا، یہ جش  نئی نسل کو دینی تہذیب اور تعلیمات سے متعلق آگہی کا ماحول فراہم کرتا ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ حضرت علی بن موسیٰ الرضا (ع) اور کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ (ع) کی محبت کے ساتھ پروان چڑھیں اور جان لیں کہ یہ وہ بزرگ ہیں جو ہماری زندگی میں ہر جگہ ہماری مدد کرسکتے ہیں۔ ہم اہل بیت کی خوشی سے خوش ہیں اور اہل بیت کے غم سے غمگین ہیں۔ یہ تقریبات، محرم اور ایام فاطمیہ ہمارے بچوں کو خدا کے لئے خوشی اور غم کے اظہار کا صحیح طریقہ سکھانے کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔

تہران  میں ولادت امام رضاؑ کی مناسبت سے جشن کا بھر پور سماں+ ویڈیو، تصاویر

بعض شرکائے جشن نے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں جن پر شہید قاسم سلیمانی کا مشہور جملہ: "ایران، حرم است"۔ یعنی ایران اہل بیت ع کا حرم ہے۔ لکھا ہوا ہے۔

اس اجتماع میں بے سہاروں اور ناداروں کی مدد کا پرجوش عوامی اظہار بھی قابل تعریف ہے کہ جہاں امام رووف جو اپنی مہربانی اور رحمت کے لیے مشہور ہیں، کے سچے پیروکار اپنے امام کی پیروی کرتے ہوئے  ضرورت مندوں کی مدد اور دلجوئی کرتے نظر آرہے ہیں۔
 ایران کے ثقافتی تنوع کا اظہار اس پرشکوہ جشن کے مثبت نکات میں سے ایک ہے۔

News ID 1924010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha