18 مئی، 2024، 11:32 PM

امریکہ: کیلیفورنیا کی دس یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں زبردست ہڑتال

امریکہ: کیلیفورنیا کی دس یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں زبردست ہڑتال

میڈیا ذرائع نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں کیلیفورنیا کی 10 یونیورسٹیوں میں بھرپور ہڑتال کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی میڈیا ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کی 10 یونیورسٹیوں اور کے لارنس برکلے نیشنل لیبارٹری کے 48 ہزار ملازمین نے فلسطین اور غزہ کے دفاع میں ہڑتال شروع کرنے کے حق میں رائے دی ہے۔

بہت سے کارکنوں نے زور دیا کہ کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہڑتال شروع کرنے کا ووٹ ایک تاریخی فیصلہ ہے، جس کی دیگر یونیورسٹیوں کے سینڈیکیٹس نے حمایت کرتے ہوئے طلباء کے حق اعتراض کو سراہا ہے۔

اس سلسلے میں ایلی نوائے اور وسکونسن ہائی اسکولوں کے سربراہان بھی غزہ اور فلسطین کی حمایت میں طلباء کے احتجاجی مظاہروں میں  شامل ہوئے اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور قتل عام کی بھرپور مذمت کی۔

News ID 1924031

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha