5 نومبر، 2026، 4:06 AM

ہماری شکست کی وجہ، ایران کے خلاف جنگ اور اسرائیل سے تعلقات ہیں، امریکی نائب صدر

ہماری شکست کی وجہ، ایران کے خلاف جنگ اور اسرائیل سے تعلقات ہیں، امریکی نائب صدر

جے ڈی ونس نے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں اپنی جماعت ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں کی بدترین شکست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ہماری شکست کی وجہ ایران کے خلاف جنگ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نائب صدر جے ڈی ونس نے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں اپنی جماعت ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں کی بھاری شکست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ہماری شکست کی وجہ جنگ ہے، لیکن یہ اس کے قابل ہے!

امریکی نائب صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی اور خود ٹرمپ نے بھی گزشتہ رات اسی بات کی طرف اشارہ کیا تھا۔ بہت سے امریکی ووٹرز جنہوں نے 2024ء میں ٹرمپ کی حمایت کی تھی، انہوں نے 2026ء میں ڈیموکریٹس کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

جے ڈی ونس نے مزید کہا کہ ان لوگوں سے جو انتخابی نتائج پر شدید ناراض اور برہم ہیں، میں کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں ناراض ہونا بھی چاہیے۔ انتخابی جائزوں سے ظاہر ہوا ہے کہ بہت سے لوگوں نے اس وجہ سے ڈیموکریٹس کو ووٹ دیا کہ وہ جنگ کا خاتمہ، اخراجاتِ زندگی کے مسئلے سے نمٹنے اور اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات میں تبدیلی چاہتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص جانتا ہے کہ ہم کیوں ہارے اور مستقبل کی حکمتِ عملی کے بارے میں کسی بھی سنجیدہ اور دیانت دارانہ بحث کا آغاز اسی نکتے سے ہونا چاہیے۔ وہ ووٹرز جنہوں نے ریپبلکن پارٹی سے اپنی حمایت واپس لے لی ہے، اگر ایران کے ساتھ جنگ ختم ہو جائے، امریکہ فرسٹ‘‘ کی پالیسی اختیار کی جائے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی نوعیت تبدیل کی جائے تو وہ دوبارہ اس جماعت کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

News ID 1942612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha