مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فرانس پریس نے رپورٹ دی ہے کہ آج صبح سے یورپی ممالک کی پروازوں میں بم کی موجودگی سے متعلق 12 نئی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ڈبلن سے روم جانے والی ایئر لنگس کی پرواز کا طیارہ فرانس کے ایورو ایئر بیس پر اتارا گیا، جبکہ کئی دیگر پروازوں کے راستے بھی تبدیل کیے گئے یا ان کی تلاشی لی گئی۔
خبررساں ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ فرانس، بلغاریہ، بیلجیم اور اٹلی میں متعدد مسافر بردار پروازوں کو بم کی ممکنہ موجودگی سے متعلق سکیورٹی انتباہات کا سامنا کرنا پڑا۔
آپ کا تبصرہ