5 نومبر، 2026، 7:03 PM

آبنائے ہرمز پر ایران و عمان سرگرم؛ بحری سلامتی کے نئے نظام پر مشاورت

آبنائے ہرمز پر ایران و عمان سرگرم؛ بحری سلامتی کے نئے نظام پر مشاورت

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے آج ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران بین الاقوامی تجارتی آبی گزرگاہوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مشترکہ نظام تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس گفتگو میں آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بحال کرنے اور خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے عملی، سیاسی اور تکنیکی مفاہمتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، دونوں فریقوں نے خطے کی صورت حال کو پُرسکون بنانے کے لیے جاری تازہ ترین کوششوں اور مشاورت کا جائزہ لیا اور تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مفاہمتیں ممالک کی خودمختاری کے احترام، تمام فریقوں کے جائز مفادات کو مدنظر رکھنے اور باقی ماندہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی راہ دوبارہ ہموار کرنے کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی میں کمی کے مرحلے سے نکل کر پائیدار معاہدوں کو مستحکم کرنے کی جانب پیش رفت انتہائی اہم ہے، جس کی بنیاد بحری گزرگاہوں کی سیکورٹی کی ضمانت اور دوبارہ کسی تصادم کے وقوع پذیر ہونے کی روک تھام پر ہونی چاہیے۔

عمان کی خبررساں ایجنسی نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی تجارتی آبی گزرگاہوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے مشترکہ نظام تشکیل دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

News ID 1942638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha