مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہریوں نے ٹوکیو میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکالنے، سفارت خانے کو بند کرنے اور غزہ میں جاری جنگ و نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور ایسے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کے خلاف جنگ کی مذمت کی گئی تھی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر اسرائیلی حکام کو جواب دہ ٹھہرانے اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔
احتجاج میں شریک افراد نے جاپان اور اسرائیل کے درمیان فوجی تعاون جاری رکھنے کی مخالفت کرتے ہوئے اس تعاون کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اسرائیلی ڈرونز کی خریداری سے متعلق معاہدوں کو بھی ختم کرنے پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ