5 نومبر، 2026، 5:37 PM

آبنائے ہرمز میں ایک اور خلاف ورزی کرنے والا تیل بردار جہاز آگ کی لپیٹ میں

آبنائے ہرمز میں ایک اور خلاف ورزی کرنے والا تیل بردار جہاز آگ کی لپیٹ میں

آبنائے ہرمز میں ایک اور خلاف ورزی کرنے والا تیل بردار جہاز سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث آگ کی لپیٹ میں آگیا اور اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، آج علی الصبح ایک تیل بردار جہاز، جو آبنائے ہرمز کے مشرق میں غیر محفوظ قرار دیے گئے علاقے سے گزر رہا تھا، سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی اور اسے رکنا پڑا۔

یہ جہاز بھی گزشتہ دنوں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے باعث آگ لگنے والے دیگر تیل بردار جہازوں کی طرح اپنے شناختی اور نیویگیشن نظام بند کیے ہوئے تھا۔

ایرانی فوج کی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ جنگ کا نتیجہ شکست کے سوا کچھ نہیں ہوگا، کہا کہ ہم جہازوں کے مالکان کو ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ آبنائے ہرمز ان خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے لیے غیر محفوظ اور بند ہے، جو پیشگی ہم آہنگی کے بغیر اس سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

News ID 1942632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha