مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کریملن میں ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی سے ملاقات کی ہے، جو ان دنوں ماسکو میں موجود ہیں۔
انہوں نے اس ملاقات کے موضوعات اور گفتگو کی تفصیلات کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔
واضح رہے چند روز قبل، دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتِ حال، بالخصوص مشرق وسطیٰ کی تازہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔
دوسری جانب روسی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو ایران سے متعلق پیش رفت کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ