مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پابندیوں کے باعث ایران کی تیل کی فروخت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باوجود ستمبر میں ایران کی تیل کی فروخت گزشتہ دو سال کی بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گئی۔
ایران کی پلان اینڈ بجٹ آرگنائزیشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ایران کی تیل کی فروخت 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، جو گزشتہ دو سال کے دوران کسی ایک ماہ میں تیل کی فروخت کی سب سے زیادہ رقم ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی تیل کی فروخت میں یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات روکنے کے لیے بحری ناکہ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں ایران کی تیل کی فروخت 3 ارب ڈالر سے زیادہ رہی، جو گزشتہ دو برس کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔
آپ کا تبصرہ