20 ستمبر، 2026، 9:37 AM

ایران اور امریکہ کے مذاکرات کو نتیجے تک پہنچانے پر توجہ مرکوز ہے، ترک وزیر خارجہ

ایران اور امریکہ کے مذاکرات کو نتیجے تک پہنچانے پر توجہ مرکوز ہے، ترک وزیر خارجہ

ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال معاشی اعتبار سے ناقابل برداشت ہوچکی ہے اور انقرہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کو نتیجے تک پہنچانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال معاشی اعتبار سے مزید قابل برداشت نہیں رہی۔

فیدان نے کہا کہ ممکن ہے سعودی عرب کو فوجی ضروریات درپیش ہوں اور ان ضروریات کا جائزہ پاکستان کے ساتھ تین ملکی معاہدے کے دائرہ کار میں لیا جائے گا۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ قابل قبول نہیں کہ سعودی عرب امریکہ اور ایران کی جنگ کا حصہ بنے، جبکہ ریاض خود اس تنازع میں شامل ہونے کا خواہش مند نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن سے متعلق تنازعات کے خاتمے کے لیے تجاویز تمام فریقوں تک پہنچائی گئی ہیں۔

فیدان نے آخر میں کہا کہ صورتحال بتدریج مزید پیچیدہ ہوتی جارہی ہے اور ترکی کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے تک پہنچیں۔

News ID 1941508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha