مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فوکس نیوز کے تازہ قومی سروے کے مطابق 60 فیصد امریکی ووٹرز نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دیا جبکہ 37 فیصد نے اسے درست فیصلہ قرار دیا۔
جون کے سروے میں جنگی کارروائی کو غلط کہنے والوں کی شرح 58 فیصد تھی یعنی تازہ سروے میں اس رائے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
سروے میں 70 فیصد ووٹرز نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران جنگ ختم کرنے کی کوئی واضح حکمت عملی موجود نہیں۔
اس رائے کا اظہار 95 فیصد ڈیموکریٹس، 83 فیصد آزاد ووٹرز اور 43 فیصد ری پبلکن ووٹرز نے کیا۔
ایران جنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں 47 فیصد ووٹرز نے کہا کہ یہ تنازع مستقبل میں امریکا کو کم محفوظ بنائے گا جبکہ 32 فیصد کے خیال میں امریکا زیادہ محفوظ ہوگا۔
اسی طرح 20 فیصد امریکی ووٹرز کا کہنا تھا کہ اس سے سیکیورٹی کی صورتحال پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔
فوکس نیوز کے مطابق ٹرمپ کی مجموعی جاب اپروول ریٹنگ 39 فیصد ہے جبکہ 61 فیصد ووٹرز ان کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔
سروے میں امریکی عوام کے لیے سب سے بڑا مسئلہ روزمرہ اخراجات اور مہنگائی سامنے آیا ہے۔ 34 فیصد ووٹرز نے زندگی گزارنے کے اخراجات کو ملک کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا جبکہ 14 فیصد نے معیشت اور روزگار کو اہم ترین مسئلہ بتایا۔
آپ کا تبصرہ