مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے یمن میں اختیار کیے جانے والے داعشی نوعیت کے مجرمانہ اقدامات کے پیشِ نظر عالمی برادری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات ان کاروائیوں کی یاد دلاتے ہیں جو سعودی حکومت نے ماضی میں خطے کے کئی ممالک، بالخصوص یمن، عراق اور شام میں انجام دی تھیں۔
یمنی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یمن کو اپنے امن و استحکام کو نشانہ بنانے والی سعودی عرب کی کسی بھی داعشی نوعیت کی سرگرمی کا جواب دینے کا قانونی حق حاصل ہے اور وہ ضروری اقدامات کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض حکومتوں کی جانب سے یمن کے کسی بھی جائز جواب کے بعد مچایا جانے والا شور سعودی عرب کی داعشی نوعیت کی سرگرمیوں کے لیے پردہ فراہم کرتا ہے اور انہیں جواز فراہم کرنے کا باعث بنتا ہے۔
آپ کا تبصرہ