20 ستمبر، 2026، 10:34 AM

ایران کی فوجی تیاری کی سطح بلند ترین حد تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدار

ایران کی فوجی تیاری کی سطح بلند ترین حد تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدار

ایک ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ تہران نے اپنی فوجی تیاری کی سطح کو بلند ترین درجے تک بڑھا دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ پیش رفت یا فوجی کارروائی کا سامنا کیا جاسکے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز نے اپنی فوجی تیاری اور آپریشنل الرٹ کی سطح کو بلند ترین درجے تک پہنچا دیا ہے۔

روسیا الیوم کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی فورسز نے کسی بھی ممکنہ پیش رفت یا فوجی مہم جوئی کے لیے خود کو مکمل طور پر تیار رکھنے کی غرض سے اپنی عملیاتی تیاری کی سطح انتہائی بلند کردی ہے۔

اس ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ فضائی، زمینی اور بحری سطح پر جوابی کارروائی کے منصوبے تیار کرلیے گئے ہیں، تاکہ ضرورت پڑنے کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کی فورسز اور مفادات کے خلاف شدید، وسیع اور اچانک جواب دینے کی صلاحیت موجود ہو۔

News ID 1941509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha