مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد کرمی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر طرح کے سکیورٹی خطرات کا پوری طرح مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ دہشتگردی کا طویل عرصہ تک شکار رہنے کے باعث ایران کے عزم میں مزید مضبوطی آئی ہے۔
صوبہ مشرقی آذربایجان میں جاری مشترکہ انسداد دہشتگردی فوجی مشق سہند–2025 کے دورے کے موقع پر انہوں نے مشق میں شریک یونٹس کی تیاری، تربیت اور مورال کا جائزہ لیا اور ہر وقت اعلی سطح کی آمادگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے اسی لیے اس مشق کا بنیادی مقصد دہشتگردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
جنرل کرمی کے مطابق سہند–2025 مشق میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک شریک ہیں، جب کہ سعودی عرب، عمان، عراق اور جمہوریہ آذربایجان مہمان اور مبصر ممالک کے طور پر شامل ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اپنی دفاعی اور حملے کی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ جاری رکھے گا اور ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ