مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ انقلاب پاسداران نے شمال مغربی صوبہ مغربی آذربائیجان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے لئے اسمگل کیے جانے والے ہتھیاروں کا بھاری ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب حمزہ یونٹ کے بیان کے مطابق یہ اسلحہ ترک سرحد کے قریب ضلع تِرگور کے راستے ملک میں سمگل کیا جارہا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گرد اس اسلحے کو ملک کے اندر لے جا کر کارروائی کرنا چاہتے تھے، لیکن سپاہ پاسداران کی انٹیلی جنس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کا راستہ روک دیا اور اسلحے کا ذخیرہ ضبط کرلیا۔
آپ کا تبصرہ