ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے شمال مغرب میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے ملک کے شمال مغرب میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے ملک کے شمال مغرب میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حمزہ سید الشہداء ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے ملک کے شمال مغربی علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

حمزہ سید الشہداء ہیڈ کوارٹر کے بیان کے مطابق ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں ایک پیچیدہ کارروائی کے دوران غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے منسلک تین ضد انقلاب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ حمزہ سید الشہداء کے اہلکاروں نے اس کارروائي میں دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

News Code 1904199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =