28 نومبر، 2025، 4:54 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

گذشتہ ہفتے کے اہم واقعات اور خبروں پر طائرانہ نظر

گذشتہ ہفتے کے اہم واقعات اور خبروں پر طائرانہ نظر

مہر نیوز کی جانب سے ہر جمعہ کو ہفتے کے اہم واقعات اور خبروں کا اجمالی جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، مانیٹرنگ ڈیسک: ایران میں جمعہ ہفتے کا آخری دن ہوتا ہے. مہر نیوز کی جانب سے اس دن پورے ہفتے کے دوران ملک میں رونما ہونے والی اہم سیاسی، اقتصادی، سماجی اور علاقائی تبدیلیوں کا جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔

اس رپورٹ میں ہفتے کی اہم خبروں کو سادہ اور قابل اعتماد انداز میں جمع کیا جاتا ہے، تاکہ قارئین آسانی سے سمجھ سکیں کہ پچھلے سات دنوں میں ایران کی سیاست، معیشت، سماجی حالات اور عالمی تعلقات میں کیا اہم تبدیلیاں ہوئیں۔

لندن میں آئی ایم او کا اجلاس، ایران کی شرکت

ایران نے لندن میں ہونے والی انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی 34ویں جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ ایرانی وفد کی قیادت پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کے سربراہ سعید رسولی نے کی۔

گذشتہ ہفتے کے اہم واقعات اور خبروں پر طائرانہ نظر

ایران کی جانب سے امریکی کردار پر احتساب کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کو ایک خط لکھ کر اسرائیل کی جارحیت میں امریکہ کے مرکزی کردار پر سخت احتجاج کیا ہے۔

ایرانی نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ تہران اپنے تمام قانونی حقوق محفوظ رکھتا ہے اور امریکہ کی جانب سے ایران پر جون کے حملوں میں ملوث ہونے کے سبب مکمل قانونی کارروائی اور ہرجانے کا مطالبہ کرنے کے لیے ہر ممکن راستہ اختیار کرے گا۔

گذشتہ ہفتے کے اہم واقعات اور خبروں پر طائرانہ نظر

ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ کا پاکستان کا دورہ

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی لاریجانی نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اسلام آباد میں انہوں نے اسلام آباد میں اعلی حکام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گذشتہ ہفتے کے اہم واقعات اور خبروں پر طائرانہ نظر

سپاہ پاسداران انقلاب نے جنوب مشرقی ایران میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا

سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فورس کے قدس یونٹ نے ایک بیان میں کہا کہ سیکورٹی فورسز نے سیستان و بلوچستان میں سرگرم ایک دہشت گرد گروہ کے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ گرفتاریاں آپریشنل مشقوں کے دوران عمل میں آئیں۔ ملزمان سے دو خودکش دھماکہ خیز جیکٹس بھی برآمد کی گئی ہیں۔

گذشتہ ہفتے کے اہم واقعات اور خبروں پر طائرانہ نظر

تہران میں بسیج رضاکاروں کی بڑی دفاعی مشق

تہران میں امام حسین یونیورسٹی کے کیمپس میں بسیج (رضاکار) فورسز کی ایک بڑی مشق منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں اہلکاروں نے حصہ لیا۔

گذشتہ ہفتے کے اہم واقعات اور خبروں پر طائرانہ نظر

شمال مغربی ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب نے بڑی مقدار میں اسلحہ ضبط کرلیا

سپاہ پاسداران انقلاب کے مغربی آذربائیجان صوبے میں تعینات یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے اسلحے کی ایک بڑی کھیپ ضبط کرلی ہے جسے دہشت گرد عناصر ملک میں داخل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

گذشتہ ہفتے کے اہم واقعات اور خبروں پر طائرانہ نظر

ایران نے 2025 ڈیفلمپکس میں نواں مقام حاصل کرلیا

ایران کی ٹیم نے 25ویں سمر ڈیفلمپکس (XXV Summer Deaflympics) میں مجموعی طور پر نواں مقام حاصل کیا۔

گذشتہ ہفتے کے اہم واقعات اور خبروں پر طائرانہ نظر

ایران میں 300 شہداء گمنام کی اجتماعی تدفین

ایرانی عوام نے ملک بھر میں 300 شہداء گمنام کی اجتماعی تدفین میں شرکت کی۔ شہداء کے اجساد حال ہی میں دریافت ہوئے ہیں، جو تین دہائی قبل صدام کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے بعد برآمد ہوئے۔

گذشتہ ہفتے کے اہم واقعات اور خبروں پر طائرانہ نظر

News ID 1936790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha