21 جنوری، 2024، 2:55 PM

ایرانی فوجی مشیر دہشت گردی کے خلاف سرگرمیاں جاری رکھیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی فوجی مشیر دہشت گردی کے خلاف سرگرمیاں جاری رکھیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایرانی دفاعی مشیر پوری طاقت کے ساتھ فعالیت جاری رکھیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے دفاعی مشیر دہشت گردی کے خلاف اور خطے میں امن برقرار کرنے کے لئے اپنی سرگرمیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے شام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں کی شہادت کے حوالے سے کہا کہ صہیونی حکومت دہشت گردی اور خطے کی سیکورٹی کو لاحق اصلی خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعے صہیونی حکومت غزہ کے عوام کے خلاف اپنی شرمناک شکست پر پردہ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی ہے۔

وزیرخارجہ نے سپاہ پاسداران انقلاب کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا تھا کہ شام میں صہیونی حکومت کے حملے میں اس کے پانچ اراکین شہید ہوگئے ہیں۔

News ID 1921401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha