مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے گذشتہ رات اسرائیل کے مختلف مقامات پر سینکڑوں میزائل حملے کئے ہیں۔
وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے حملوں کے حوالے سے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اقوام متحدہ کے چارٹر 51 کے تحت خود حاصل حق دفاع کا استعمال کیا اور غزہ اور لبنان پر حملوں میں استعمال ہونے والے فوجی اڈوں اور دفاعی مراکز کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تقریبا دو مہینے بہت صبر کیا تاکہ غزہ میں جنگ بندی کی کوئی راہ نکل آئے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ہماری کاروائی ختم ہوگئی ہے البتہ اگر صہیونی حکومت ہم سے مزید کاروائی چاہتی ہے تو اس صورت میں ہم اس سے بھی زیادہ سخت اور مہلک کاروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے حامی تل ابیب کی جانب سے بھڑکائی گئی جنگ کی آگ خاموش کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
آپ کا تبصرہ