فرانس، پارلیمنٹ نے پیلی جیکٹ تحریک کو روکنے کیلئے بل پاس کرلیا

فرانسیسی پارلیمنٹ نے ملک بھر میں پیلی جیکٹ تحریک کو روکنے کیلئے بل پاس کرلیا جس کے تحت انتشار پھلانے کیلئے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی پارلیمنٹ نے ملک بھر میں پیلی جیکٹ تحریک کو روکنے کیلئے بل پاس کرلیا جس کے تحت انتشار پھلانے کیلئے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

فرانس میں گزشتہ برس نومبر سے صدر ایما نویل میکرون کی غلط معاشی پالیسیوں کے خلاف شروع ہونے والی یلوویسٹ احتجاجی تحریک عفریت بن چکی ہے، جو ہر ہفتے دارالحکومت پیرس سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرتی ہے۔ فرانسیسی پارلیمنٹ نے ملک کا امن و امان بحال رکھنے اور پرتشدد مظاہروں کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے پیش کردہ بل کی منظوری دے دی۔ فرانسیسی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کے تحت کے پولیس کو دوران احتجاج انتشار پھلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حق حاصل ہوگا، احتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین چہرہ ڈھانپ کر احتجاج میں شریک نہیں ہوسکتے۔

News Code 1887950

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =