11 نومبر، 2025، 6:27 PM

عراق کی آئندہ حکومت میں کسی غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہادی العامری

عراق کی آئندہ حکومت میں کسی غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہادی العامری

بدر تنظیم کے سربراہ نے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ عراق کے عوام خود اپنی تقدیر کے فیصلے کریں گے اور کسی بیرونی طاقت کو حکومت سازی کے عمل میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدر تنظیم کے سربراہ ہادی عامری نے پارلیمانی انتخابات میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی آئندہ حکومت کے قیام میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے دارالحکومت بغداد کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ عراقی عوام اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور کسی بھی بیرونی مداخلت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

عامری نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرپرستی کا دور ختم ہوچکا ہے اور ہم اس کے دوبارہ لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عراق کے فیصلے عراقی عوام خود کریں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئندہ حکومت میں کوئی بھی فریق تنہا نہیں ہوگا اور کسی گروہ کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ انتخابات کے بعد باہمی تعاون کا فارمولا جاری رہے گا۔

مقتدی صدر کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ہادی عامری نے کہا کہ ہم صدر تحریک کے موقف کا احترام کرتے ہیں۔ آج کے انتخابات عراق کی کامیابی ہیں اور ہمیں انتخابی کمیشن پر مکمل اعتماد ہے۔

News ID 1936421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha