2 جنوری، 2017، 12:14 PM

ڈونلڈ ٹرمپ ہیکنگ کے حوالے سے منگل یا بدھ کو معلومات منظر عام پرلانے کا عندیہ

ڈونلڈ ٹرمپ ہیکنگ کے حوالے سے منگل یا بدھ کو معلومات منظر عام پرلانے کا عندیہ

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی جانب سے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کو وہ معلومات ہیں جو کسی اور کو نہیں ہیں اور وہ منگل یا بدھ کو یہ معلومات منظر عام پر لائیں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی جانب سے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کو وہ معلومات ہیں جو کسی اور کو نہیں ہیں اور وہ منگل یا بدھ کو یہ معلومات منظر عام پر لائیں گے ۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے علاقے پام بیچ میں اپنے کلب کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اس بارے میں پوری یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کیونکہ یہ ایک سنگین الزام ہے۔ انہوں نے کہا ان کو ہیکنگ کے بارے میں کافی معلومات ہیں، ہیکنگ کو ثابت کرنا بہت مشکل ہے اور ہو سکتا ہے کہ ہیکنگ کے پیچھے کوئی اور ہو۔ اور مجھے ایسی باتیں پتہ ہیں جن کا دوسروں کو علم نہیں، اس لیے وہ اس صورتحال کے بارے میں پوری طرح آگاہ نہیں ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیا معلومات ہیں جو ان کو معلوم ہیں اور دوسروں کو نہیں تو ان کا جواب تھا کہ آپ کو منگل یا بدھ کو معلوم ہو جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ خود ای میل استعمال نہیں کرتے اور انہوں نے لوگوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ نازک معاملات میں ای میل استعمال نہ کریں۔

News ID 1869433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha