2 مئی، 2016، 11:55 AM

باراک اوبامہ کا وائٹ ہاؤس میں آخری سالانہ عشائیہ

باراک اوبامہ کا وائٹ ہاؤس میں آخری سالانہ عشائیہ

امریکی صدر باراک اوبامہ نے وائٹ ہاؤس میں دیئے گئے اپنے آخری سالانہ عشائیے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں خوب چٹکلے پیش کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے وائٹ ہاؤس میں دیئے گئے اپنے آخری سالانہ عشائیے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں خوب چٹکلے پیش کئے اور حاضرین کو خوب ہنسایا ۔امریکی صدر نے متعصب صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی کلاس لیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کمال کے آدمی ہیں، وہ عالمی رہنماؤں سے تو نہیں ملے لیکن انھیں مس سویڈن، مس آذر بائیجان اور دیگر حسیناؤں سے ملنے کا تجربہ ضرور ہے۔ اوبامہ نے کہا کہ ٹرمپ کو خارجہ پالیسی کا تجربہ نہیں لیکن وہ ہوٹل اوردیگر دھندے بند کرانے اور کھلوانے کے ماہر ہیں۔ ٹرمپ گوانتاناموبے جیل بند کرانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ اوبامہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عشائیے میں شرکت کیوں نہیں کی، البتہ ہوسکتا ہے کہ وہ اس وقت اسٹیک کھارہے ہوں یا ٹویٹر پرجرمن چانسلر انجیلا مرکل کی توہین کر رہے ہوں۔

News ID 1863716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha