13 جون، 2016، 2:34 AM

ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر اوبامہ سے استعفی کا مطالبہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر اوبامہ سے استعفی کا مطالبہ

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر باراک اوبامہ سے آرلینڈو واقعے پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ھرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر باراک اوبامہ سے آرر لینڈو واقعے پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیاہے۔اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ صدراوبامہ نے واقعے پراپنے بیان میں بنیادپرست کالفظ استعمال نہیں کیا،ہمارے رہنما کمزور ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ اورلینڈ فائرنگ پر صدر اوبامہ عہدے سے مستعفیٰ ہوں ۔ واضح رہے کہ افغان نژاد امریکی شہری عمر متین نے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو کے نائٹ کلب پر حملہ کرکے 50 افراد کو ہلاک اور 53 کو زخمی کردیا۔ ذرائع کے مطابق تمام وہابی دہشت گرد تنظیمیں سعودی عرب کی سلفی وہابی تکفیری فکر سے منسلک ہیں اور سعودی عرب امریکہ سے منسلک ہے اور دنیا بھر میں جاری دہشت گردانہ کارروائيوں میں امریکہ اور سعودی عرب کا باہمی تعاون شامل ہے۔

News ID 1864708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha