مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو کے نائٹ کلب میں حملے کی ذمہ داری سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم نے ویب سائٹ پر پیغام جاری کیاہے جس میں کہا ہے کہ آرلینڈو میں نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا عمر متین داعش کا رکن تھا۔ واضح رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں حملے کے باعث 50افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 53سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ امریکی صدر نے واقعہ کو دہشت گردی اور نفرت پر مبنی قراردیا ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو کے نائٹ کلب میں حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔
News ID 1864709
آپ کا تبصرہ