3 جنوری، 2017، 1:07 PM

ترک پولیس نے استنبول کلب حملے کے ملزم کی تصویر جاری کردی

ترک پولیس نے استنبول کلب حملے کے ملزم کی تصویر جاری کردی

ترکی کی پولیس نے استنبول کلب حملے میں ملوث وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک دہشت گرد کی تصویر جاری کردی ہے، استنبول میں نیو ایئر نائٹ کلب حملے میں 39افراد ہلاک جبکہ 69 زخمی ہوگئے تھے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی  پولیس نے استنبول کلب حملے میں ملوث وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک دہشت گرد کی تصویر جاری کردی ہے، استنبول میں نیو ایئر نائٹ کلب حملے میں 39افراد ہلاک  جبکہ 69 زخمی ہوگئے تھے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔
 اطلاعات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ حملہ آور کو ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا، مبینہ حملہ آور کی تقسیم اسکوائر کے اطراف سیلفیز بھی ملی ہیں، نیو ایئر پر استنبول نائٹ کلب میں فائرنگ سے غیرملکیوں سمیت 39افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، حملہ آور فرار ہوگیا تھا، جس کی تلاش جاری ہے۔
اب تک کی تحقیقات کے مطابق فنگر پرنٹس اور دیگر معلومات کی مدد سے حملہ آور کے بارے میں ٹھوس شواہد مل گئے ہیں اور 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن کا تعلق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے بتایا جاتا ہے۔

News ID 1869454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha