مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول کے نائب کلب پر حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے اس حملے میں 39 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوگئے تھے۔
ترک پولیس ازبکستان یا قرقیزستان کے ایک مشتبہ دہشت گرد کی تلاش کررہی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ داعش دہشت گرد تنظیم کا رکن ہے ۔ ترک پولیس نے 28 دسمبر سے 31 دسبمر2016 تک مختلف شہروں سے 62 افراد کو گرفتار کیا جن پر داعش کے ساتھ منسلک ہونے کا شبہ تھا ان افراد سے تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ داعش سے منسلک ازبکستانی یا قرقیزستانی دہشت گرد استنبول نائٹ کلب پر حملے کا اصلی ماسٹر مائنڈ ہے۔ ترک پولیس اس دہشت گرد کو گرفتار کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے واضح رہے کہ ترکی داعش کا اہم حامی ملک رہا ہے اور اس نے دہشت گردوں کو مدد فراہم کرکے شام اور رعاق میں وسیع پیمانے پر تباہی مجائی ہے لیکن اب وہ روس کے ساتھ ملکر اپنے پروردہ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ