مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوبامہ پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ اوبامہ نے گوانتا نامو بے جیل میں قید درجنوں انتہائی خطرناک وہابی دہشت گردوں کو رہا کیا۔صدر ٹرمپ کا اشارہ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس آفس کی جاری کردہ اُس ششماہی رپورٹ کی طرف ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2016 میں گوانتا نامو بے جیل سے رہائی پانے والے قیدیوں میں سے 122 دوبارہ دہشت گردی میں ملوث ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں ڈونالڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوبامہ پر الزام لگایا تھا کہ اُنہوں نے گوانتانامو بے جیل سے مبینہ خطرناک قیدی رہا کیے تھے جو پھر سے میدانِ جنگ میں اُتر گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ