20 فروری، 2017، 5:59 PM

امریکی صدر کو سویڈن کے بارے میں بیان مہنگا پڑ گیا

امریکی صدر کو سویڈن کے بارے میں بیان مہنگا پڑ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سویڈن کے بارےمیں بیان پر اسٹاک ہوم نے وضاحت طلب کرلی ہے،سوئیڈن کے غیر متوقع ردعمل پر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسا میں نے ٹی وی پر دیکھا تھا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سویڈن کے بارےمیں بیان پر اسٹاک ہوم نے وضاحت طلب کرلی ہے،سوئیڈن کے غیر متوقع ردعمل پر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسا میں نے ٹی وی پر دیکھا تھا ۔اطلاعات کے مطابق فلوریڈا میں تقریر کےدوران نئے امریکی صدر نے سویڈن کا ایسا نقشہ کھینچا کہ جیسے وہاں سب کچھ تباہی کے دہانے پر ہو۔
صدر ٹرمپ کے منہ میں جو  آیا وہ کہہ توگئے لیکن سویڈن نے وضاحت مانگ لی ،کہا کہ ہمارے ملک میں کیا ہورہا ہے اور کیا نہیں ،آپ کو اس کے متعلق بات کرنے کی اجازت کس نے دی؟
ادھروائٹ ہاؤس نے بیان جاری کیا ،جس میں کہا کہ صدر صاحب رات گئے ایک نیوز رپورٹ دیکھ رہے تھےجس میں سوئیڈن کے حالات کا تذکرہ تھا ،بس یہی بات ریلی میں بھی دہرا دی ۔

News ID 1870586

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha