19 نومبر، 2016، 12:24 AM

جاپانی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ پھر شدید تنقید کا نشانہ

جاپانی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ پھر شدید تنقید کا نشانہ

ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم کی ملاقات میں ٹرمپ کی بیٹی اوانکا کی موجودگی کی تصاویر سامنے آگئیں جس کے بعد امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم کی ملاقات میں ٹرمپ کی بیٹی اوانکا کی موجودگی کی تصاویر سامنے آگئیں جس کے بعد امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کی ٹرمپ ٹاور میں نو منتخب صدر کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات نوے منٹ تک جاری رہی، جس کی تصاویر جاپانی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی۔ نو منتخب امریکی صدر کی غیر ملکی سربراہ سے پہلی آفیشل ملاقات میں ڈونڈ ٹرمپ کی بیٹی اور ان کے داماد بھی نظر آئے، جس کے بعد ٹرمپ فیملی امریکی میڈیا میں شدید تنقید کی زد میں آگئے۔

دوسری جانب امریکی عوام کی طرف سے انٹرنیٹ پر بھی سخت ردعمل آیا ہے، کسی نے سوال اٹھایا کہ منتخب ڈونلڈ ٹرمپ ہوئے ہیں یا ان کا خاندان؟ ٹرمپ نے اپنی بیٹی کو سیکیورٹی کلئیرنس لیے بغیر اہم ملاقات میں شامل کیا۔

News ID 1868406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha