8 اپریل، 2017، 2:46 PM

امریکہ اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق

امریکہ اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق

چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی پہلی باقاعدہ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی اعتماد کو بڑھاتے ہوئے تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی پہلی باقاعدہ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی اعتماد کو بڑھاتے ہوئے تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام کے واقعہ کے بعد دو بڑی طاقتوں کے سربراہان کی ملاقات کے اختتام پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین مخالف رویے کے برخلاف شی جن پنگ سے غیرمعمول ' تعلقات کا دعویٰ کیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے چین کے ساتھ اپنے تعلقات میں غیرمعمولی ترقی کی ہے۔انھوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپنے تعلقات کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں زبردست بہتری آئی ہے۔واضح  رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران چین کو امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کا جواب دینے پر زور دیتے رہے ہیں۔ امریکی صدر انتخابات کے دوران اپنے تمام وعدوں سے پھر گئے ہیں امریکی صدر اب دہشت گردوں کی کھلی حمایت پر اتر آئے ہیں۔

News ID 1871660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha