4 اکتوبر، 2024، 1:20 AM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

ایرانی میزائل حملوں میں صہیونی فوج کے کونسے مراکز کو نشانہ بنایا گیا؟

ایرانی میزائل حملوں میں صہیونی فوج کے کونسے مراکز کو نشانہ بنایا گیا؟

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے وعدہ صادق 2 آپریشن میں نشانہ بنائے گئے صہیونی فوجی مراکز کی تفصیلات جاری کردیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی جانب سے وعدہ صادق 2 آپریشن میں صہیونی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔ صہیونی حکومت نے حسب سابق نقصانات کو چھپانے کی بھرپور کوشش کی تاہم مختلف ذرائع سے ملنے والی تصاویر اور اطلاعات سے صہیونی حکومت کی شکست اور ہزیمت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ایرانی میزائل حملوں میں صہیونی فوج کے کونسے مراکز کو نشانہ بنایا گیا؟

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں صہیونی فوج کے نقصانات کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

1۔ نواتیم ہوائی اڈا

صہیونی فضائیہ کا یہ اڈا بئر شیع کے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر کے فاصلے پر صحرائے نقب میں واقع ہے۔ این اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا فضائی اڈا ہے۔ اڈے پر تین طویل رن ویز ہیں۔ ہوائی اڈے میں ریڈار سے بچنے والے طیارے، ٹرانسپورٹ طیارے، فیول سپلائی کرنے والے طیارے اور الیکٹرانک کا پورا نظام موجود ہے۔ یہ ہوائی اڈا صہیونی حکومت کو فضائی سیکورٹی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایرانی میزائل حملوں میں صہیونی فوج کے کونسے مراکز کو نشانہ بنایا گیا؟

اس ہوائی اڈے کو تربیتی مشقوں اور مختلف آپریشنز کے دوران استعمال کیا جاتا ہے۔ گذشتہ چند سالوں کے دوران نواتیم ہوائی اڈا دنیا کے جدید ترین جنگی طیارے ایف 35 کی میزبانی کرتا رہا ہے۔ اسرائیل کے جنوب میں واقع اس اڈے پر ایف 35 طیاروں کے علاوہ ایف 16 طیارے بھی رکھے جاتے ہیں۔

ایرانی میزائل حملوں میں صہیونی فوج کے کونسے مراکز کو نشانہ بنایا گیا؟

نام: نواتیم

عبرانی نام: בסיס נבטים

وابستگی: اسرائیلی فضائیہ

نوعیت: دفاعی

نزدیکی شہر: بئر شیع، عراد، دیمونا

سطح سمندر سے بلندی: 405 میٹر

نگرانی: ائیر کموڈور

ہوائی اڈے پر موجود اسکواڈرنز

ایرانی میزائل حملوں میں صہیونی فوج کے کونسے مراکز کو نشانہ بنایا گیا؟

اسکواڈرن 103، اسکواڈرن 116، اسکواڈرن117، اسکواڈرن120، اسکواڈرن122، اسکواڈرن131، اسکواڈرن140، یونٹ 5700، جنگی اسکواڈرن مدافعین نقب۔

2۔ ہاٹرزم ہوائی اڈا

یہ ہوائی اڈا بھی اسرائیل کے جنوب میں بئر شیع کے نزدیک صحرائے نقب میں ہی واقع ہے۔

ایرانی میزائل حملوں میں صہیونی فوج کے کونسے مراکز کو نشانہ بنایا گیا؟

فضائیہ کے پائلٹوں کی تربیت اور خصوصی ایام میں اس ہوائی اڈے کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس فضائی اڈے کو ایک ائیر کموڈور کنٹرول کرتا ہے جو ائیر چیف کو جوابدہ ہے۔

ایرانی میزائل حملوں میں صہیونی فوج کے کونسے مراکز کو نشانہ بنایا گیا؟

3۔ گلیلوٹ ہوائی اڈا

یہ ہوائی اڈا خفیہ کاروائیوں، سگنل معلومات جمع کرنے، جاسوسی، سائبر جنگ کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ صہیونی فوج کے شعبہ انٹیلی جنس کا کمانڈ سینٹر اسی اڈے پر واقع ہے۔ گلیلوٹ فضائی اڈا تل ابیب شمال میں لبنانی سرحد سے 110 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ 26 اگست 2024 کو حزب اللہ کی جانب سے گلیلوٹ پر حملے کے بعد اس ہوائی اڈے کے کچھ مناظر دکھائے گئے اور کہا گیا کہ حزب اللہ نے ہوائی اڈے پر حملہ کیا ہے۔ امریکہ نے بھی ہوائی اڈے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔

نام: گلیلوٹ

معروف نام: בח"א ۶

وابستگی: اسرائیلی فضائیہ

نوعیت: دفاعی و جنگی

دورہ فعالیت: 1966 سے تاحال

نزدیکی شہر: بئر شیع، اوفاغیم

سطح سمندر سے بلندی: 221 میٹر

نگرانی: ائیر کموڈور تات آلوف

ہوائی اڈے پر موجود اسکواڈرنز

اسکواڈرن107، اسکواڈرن69، اسکواڈرن102، پرواز اسکول،

اس ہوائی اڈے پر صہیونی فضائیہ کا عجائب گھر بھی موجود ہے۔

4۔ تل نوف ہوائی اڈا

یہ اسرائیلی فضائیہ کا قدیمی ترین اور اصلی ترین فضائی اڈا ہے جو رخووت کے جنوب میں 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ایرانی میزائل حملوں میں صہیونی فوج کے کونسے مراکز کو نشانہ بنایا گیا؟

اس ہوائی اڈے پر بھی ایک ائیرکموڈور رنگ کا افسر نگرانی کرتا ہے جو ائیر چیف کو جوابدہ ہوتا ہے۔ ایک پائلٹ اس کے معاون کے طور پر خدمت انجام دیتا ہے۔

ایرانی میزائل حملوں میں صہیونی فوج کے کونسے مراکز کو نشانہ بنایا گیا؟

نام: تل نوت ہوائی اڈا

عبرانی نام: בסיס תל נוף

وابستگی: اسرائیلی فضائیہ

نوعیت: جنگی

دورہ فعالیت: 17 اگست 1947 سے تاحال

نزدیکی شہر: رخووت

سطح سمندر سے بلندی: 59 میٹر

نگرانی: ائیر کموڈور

ہوائی اڈے پر موجود اسکواڈرنز

ایرانی میزائل حملوں میں صہیونی فوج کے کونسے مراکز کو نشانہ بنایا گیا؟

جنگی طیاروں کے اسکواڈرنز، اسکواڈرن106، اسکواڈرن133، اسکواڈرن ہیلی کاپٹر، اسکواڈرن118، اسکواڈرن ڈرون طیارے، اسکواڈرن 201، تربیتی اسکواڈرنز، اسکواڈرن5601، اسکواڈرن سرخ بارش، خصوصی دستے۔

5۔ 555 یونٹ (الیکٹرانک جنگی مرکز)

اس یونٹ کا آسمانی کوے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو اسرائیلی فضائیہ کی الیکٹرانک جنگ کا یونٹ ہے۔ اس یونٹ کو 1969 میں تشکیل دیا گیا اور اس وقت تل نوت ہوائی اڈے پر اس یونٹ کا مرکز واقع ہے۔

یہ اسرائیلی فضائیہ کا خفیہ ترین یونٹ شمار کیا جاتا ہے۔

News ID 1927157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha