23 جون، 2022، 8:38 AM

آج سے دمشق ایئرپورٹ کو تمام پروازوں کے لئے کھول دیا جائے گا

آج سے دمشق ایئرپورٹ کو تمام پروازوں کے لئے کھول دیا جائے گا

شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ دمشق کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر پر حالیہ غاصب اسرائیلی جارحیت سے ہونے والے نقصانات کی تعمیر نو کے بعد آج سے تمام بین الاقوامی پروازوں کے لئے دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو آج سے معمول کے مطابق تمام بین الاقوامی پروازوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، شامی وزارت ٹرانسپورٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی جارحیت کے بعد ہوائی اڈے کے رن وے اور فنی خرابیوں سمیت اور استقبالیہ ہالوں کو پہنچنے والے بھاری نقصانات کی تعمیر نو اور مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور 23جون سے تمام ایئر لائنز دمشق ہوائی اڈے سے پرواز کر سکتی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شامی وزارت ٹرانسپورٹ نے 10جون کو دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر غاصب صہیونی حکومت کی فوجی جارحیت کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ اور پرواز کرنے والی تمام ائیر لائنز رن وے اور ہوائی اڈے کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث معطل کر دی گئی ہیں۔

News ID 1911307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha