مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے دمشق کے اطراف میں صہیونی میزائل حملے کی مذمت اور اس میں ایرانی سپاہ کے مدافع حرم دواہلکاروں کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کو اپنے بہیمانہ جرائم کی سزا بھگتنی پڑےگی۔ سعید خطیب زادہ نے ایران کے دو شہیدوں کے اہلخانہ اور سپاہ میں ان کے ساتھیوں کو تعزیت اور تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کی غاصب صہیونی حکومت کو اپنے ہولناک اور وحشانہ جرائم کا سخت تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ شہداء کے خون کا انتقام ضرور لیا جائےگا اور غاصب صہیونی حکومت کےاس قسم کے وحشیانہ اقدام کا انتقام اسلامی مزاحمت کے اصلی اہداف میں شامل ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق کے اطراف میں صہیونی میزائل حملے کی مذمت اور اس میں ایرانی سپاہ کے مدافع حرم دواہلکاروں کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنی پڑےگی۔
News ID 1910099
آپ کا تبصرہ