مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ سرزمین پر نئے حملوں سے آگاہ کر دیا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں خودکش ڈرونز کے ذریعے مقبوضہ گولان اور دریائے طبریا کے مضافات میں تین اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
عراقی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک غزہ کی پٹی پر صیہونی رجیم کی جارحیت بند نہیں ہوتی، تب تک اس کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آپ کا تبصرہ