23 جنوری، 2017، 3:18 PM

برطانوی وزیرِاعظم کا امریکی صدرٹرمپ سے ناقابل قبول معاملات پر بات کرنے کا اعلان

برطانوی وزیرِاعظم کا امریکی صدرٹرمپ سے ناقابل قبول معاملات پر بات کرنے کا اعلان

برطانوی وزیرِاعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ناقابل قبول معاملات پر بھی بلا جھجھک بات کریں گی۔تھریسامے جمعہ کو امریکہ کا دورہ کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیرِاعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ناقابل قبول معاملات پر بھی بلا جھجھک بات کریں گی۔اطلاعات کے مطابق  وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ وہ کسی غلط بات پر اس کا ٹرمپ سے اظہار کرنے پر خوف محسوس نہیں کریں گی اور جو معاملات انہیں ناقابل قبول لگے وہ اس پر ٹرمپ سے بلا جھجھک بات کریں گی۔

تھریسامے نے کہا کہ وہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی اور دونوں ممالک میں خصوصی تعلق کی بنا پر ہی مشکل معاملات کو اٹھانے کے قابل ہوں گی۔ ٹرمپ کی جانب سے خواتین سے متعلق نازیبا جملوں کے استعمال کے سوال پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خواتین کے متعلق ٹرمپ کے بعض جملے ناقابلِ برداشت ہیں اور وہ پہلے ہی اس کا اظہار کرچکی ہیں تاہم ٹرمپ ان جملوں پر معافی بھی مانگ چکے ہیں۔ تھریسامے کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ سے برابری کی بنیاد پر ملاقات کریں گی اور اس کے بعد خواتین کے کردار پر ایک اہم بیان بھی جاری کریں گی۔

واضح رہے کہ تھریسامے برطانوی وزیراعظم بننے کے بعد پہلی بار جمعہ کو امریکہ کا دورہ کریں گی اور یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد بھی تھریسامے کا پہلا دورہ ہے، تھریسامے امریکی صدر سے تجارت اور سکیورٹی معاملات سمیت دیگر کئی امور پر گفتگو کریں گی۔

News ID 1869928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha