29 نومبر، 2017، 11:35 AM

برطانوی وزیر اعظم ، سعودی عرب اور اردن کے دورے پر روانہ

برطانوی وزیر اعظم ، سعودی عرب اور اردن کے دورے پر روانہ

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب اور اردن کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب اور اردن کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی بادشاہ  شاہ سلمان بن عبد العزیز کے علاوہ  بادشاہ کے بیٹے اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گی۔تھریسامے اردن کا دورہ بھی کریں گی جہاں وہ اردن کے وزير اعظم اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گی۔وہ دورے کے دوران قطر اور یمن سمیت علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گي۔

News ID 1876994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha