مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نیٹوکو 100فیصد سپورٹ کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نیٹوکو 100فیصد سپورٹ کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے، تجارتی معاہدے دونوں ممالک کے قومی مفاد میں ہیں،روس پرپابندیاں برقرار رکھی جائیں،فوجی اور تجارتی تعلقات کو مزیدمضبوط کرناچاہتے ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ برطانیہ کے دفاعی تعلقات بہترین ہیں، دونوں ممالک کو انتہا پسندی کے چیلنجز کا سامناہے۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس پر عائد پابندیاں ہٹانے سے متعلق کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا۔ میکسیکوکےساتھ تجارتی تعلقات پر بات چیت کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان نئے دورکاآغازہورہاہے،دونوں ممالک قانون کی عملداری کو اہمیت دیتے ہیں، انصاف ، امن کیلیے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نیٹوکو 100فیصد سپورٹ کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔
News ID 1870032
آپ کا تبصرہ