9 نومبر، 2025، 2:26 PM

عراق میں انتخابات کا پہلا مرحلہ؛ حشد الشعبی کی بھرپور شرکت 

عراق میں انتخابات کا پہلا مرحلہ؛ حشد الشعبی کی بھرپور شرکت 

عراق میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حشد الشعبی کے اہلکاروں نے نہ صرف سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالی بلکہ ووٹنگ میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں آج اتوار کی صبح سے ووٹنگ مراکز پر حشد الشعبی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد میں آمد دیکھی گئی۔

یہ اہلکار نہ صرف انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات میں مصروف ہیں بلکہ ووٹنگ کے عمل میں بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے عراق میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ آج مخصوص طبقات جیسے مسلح افواج کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، جبکہ عام شہریوں کے لیے ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ منگل کے روز ہوگا۔

News ID 1936381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha