مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیاسی پارٹی دولت قانون کے رکن صباح الانباری نے زور دیا ہے کہ شیعہ سیاسی اتحاد الاطار التنسيقي کے شرکاء کے درمیان بھرپور یکجہتی موجود ہے، جو آئندہ حکومت کی تشکیل کو بغیر کسی تاخیر یا سیاسی اختلاف کے یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا الإطار التنسيقي میں داخلی اختلاف یا تقسیم کا امکان نہیں، خاص طور پر اس لیے کہ یہ اتحاد ان دھڑوں پر مشتمل ہے جو عراق کے سیاسی عمل کو سنبھالتے ہیں۔
الانباری نے مزید کہا کہ السودانی کا اتحاد مختلف گروپوں پر مشتمل ہے لیکن اس کا شیعہ اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی پارٹی دولت قانون کے سربراہ نوری المالکی نے بھی حالیہ دنوں میں اس بات پر زور دیا ہے۔
انہوں نے تصریح کی کہ مالکی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ حکومت الإطار التنسيقي سے جنم لے گی اور اس میں کسی داخلی تنازع یا تقسیم کی گنجائش نہیں ہوگی۔
آپ کا تبصرہ