9 اکتوبر، 2024، 8:48 AM

صہیونی حکومت کے حالیہ جنگی اقدامات کا مقصد امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

صہیونی حکومت کے حالیہ جنگی اقدامات کا مقصد امریکی انتخابات پر اثرانداز ہونا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت خطے میں جنگ کی آگ بھڑکا کر امریکی صدارتی انتخابات میں ہیرا پھیری کرنا چاہتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت امریکی انتخابات میں مداخلت کرنا چاہتی ہے۔

ایکس پر ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں جاری جنگ کا دائرہ مشرق وسطی کے دیگر ممالک تک پھیلانا چاہتا ہے تاکہ امریکی صدارتی انتخابات میں دھاندلی کی راہ ہموار کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکی سیکورٹی ایجنسیاں ایران پر انتخابات پر اثرانداز ہونے کے بے بنیاد الزامات عائد کرتی ہیں۔ یہ الزامات حقائق کو نظرانداز کرنے کی بدترین مثال ہیں۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بھی امریکہ کی جانب سے ایران پر صدارتی اتنخابات پر اثرانداز کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا تھا۔

News ID 1927284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha