3 جولائی، 2009، 4:10 PM

آیت اللہ جنتی

صدارتی انتخابات قانون کی نگرانی میں صحیح و سالم منعقد ہوئے ہیں

صدارتی انتخابات قانون کی نگرانی میں  صحیح و سالم منعقد ہوئے ہیں

تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب اور شورای نگہبان کے سکریٹری آیت اللہ جنتی نے نماز جمعہ کےخطبوں میں کہا ہے کہ ایران کے دسویں صدارتی انتخابات قانون کی نگرانی میں صحیح و سالم منعقد ہوئے البتہ دشمنوں نے ان انتخابات میں بدمزگي پیدا کرنے کے لئے جو منصوبے بنا رکھے تھے عوام نے انھیں ہوشیاری کے ساتھ ناکام بنا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب اور شورای نگہبان کے سکریٹری آیت اللہ جنتی نے نماز جمعہ کےخطبوں میں کہا ہے کہ ایران کے دسویں صدارتی انتخابات قانون کی نگرانی میں  صحیح و سالم منعقد ہوئے ہیں البتہ دشمنوں نے ان انتخابات میں بدمزگي پیدا کرنے کے لئے جو منصوبے بنا رکھے تھے عوام نے انھیں ہوشیاری کے ساتھ ناکام بنا دیا۔

انھوں نے کہا کہ انقلاب اور اسلام، دشمن عناصر نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے کا سلسلہ انتخابات منعقد کرانے سے کئی مہینے پہلے ہی شروع کردیا تھا ، دشمنوں نےانتخابات میں دھاندلی کا پروپیگنڈہ بڑی دھوم دھام کے ساتھ کیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایرانی انتخابات آئین اور قانون کی روشنی میں ہمیشہ کی طرح صحیح و سالم منعقد ہوئے اور عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کرکے دنیا پر واضح کردیا کہ وہ آج بھی انقلاب اسلامی کے ساتھ وفادار ہیں ۔

آیت اللہ جنتی نے ایرانی مسافرطیارے کے شہداء کی برسی اور امریکی بحریہ کی جانب سے ایرانی مسافر طیارے کو گرانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اتنے بے شرم و بے حیا ہیں ایک طرف بے گناہ انسانوں کا قتل عام کرتے ہیں اور دوسری طرف انسانی حقوق کا دم بھرتے ہیں انھوں نے کہا کہ دنیا میں فتنہ و فساد پھلانے اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا اصلی سبب امریکہ ہی ہے اور دنیا میں امریکہ کے منفی کردار پر عالمی برادری کو توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

 

News ID 906672

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha