مہر خبر رساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كےترجمان حميد رضا آصفي نے ايران كےصدارتي انتخابات كے بارے ميں امريكي وزارت خارجہ كےترجمان كے بيان كو مسترد كرتے ہوئے كہا كہ صدارتي انتخابات ميں ايراني عوام كي بھر پور شركت اس بات كي علامت ہے كہ وہ اپني تقدير كا فيصلہ خود كرنا جانتے ہيں اورامريكہ كي پاليسيوں كے خلاف ہيں انھوں نےكہا كہ امريكي حكام ايراني انتخابات كےبارے ميں ابتداء ہي سے اشتباہات اور تضادميں مبتلا ہيں حميد رضا آصفي نے كہا انتخابات سے قبل امريكي حكام ايران كے انتخابات كو نمائشي قرار دے رہے تھے ليكن اب امريكي وزارت خارجہ كےترجمان نے واضح تضاد كا مظاہرہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايراني انتخابات ميں ڈاكٹراحمدي نژاد كي كاميابي اتفاقي اورغير متوقع ہے
انھوں نے كہا كہ امريكي حكام كو سوچ سمجھ كر بيانات ديناچاہيے تاكہ بعد ميں شرمندہ نہ ہونا پڑے
آپ کا تبصرہ