مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی قومی سالویشن حکومت نے ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا ہے جو فلسطینی اور لبنانی قوموں کی حمایت میں اپنے موقف کی وجہ سے نشانہ بنی ہے۔
یمنی حکومت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی کاز کی حمایت کے حوالے سے ایران کا موقف سب پر واضح ہے اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کے لیے اس ملک کی حمایت خطے کی اقوام میں امید کی کرن پیدا کرتی ہے۔
یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ نے کہا کہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت در اصل اس رجیم کے وحشیانہ جرائم سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے اور مزاحمتی محور کو کمزور کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
اس بیان میں عرب اور اسلامی امہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صیہونی رجیم کی اس جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں جس نے نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کو نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ