مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی نائب صدر جی ڈی وینس نے امریکی فوج میں وسیع پیمانے پر تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے فوج پر بھاری اخراجات کے باوجود کئی دہائیوں سے کسی جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے 40 سالوں میں بہت سی جنگوں میں حصہ لیا لیکن میرا تجربہ ہے کہ ایک بھی جنگ میں ہم کامیاب نہیں ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان جنگوں کی وجہ سے ہمیں فوجی بھرتی کے بحران اور سامان کی خریداری پر بھاری اخراجات کا سامنا رہتا ہے۔ ایک ناکارہ نظام کی خاطر ہم اربوں اربوں ڈالر خرچ کرتے ہیں۔ اس لیے ہمیں وسیع تبدیلی کی ضرورت ہے۔حقیقت میں ہمیں اوپر سے نیچے تک اسلحہ خریدنے کے لیے فنڈنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی لانی ہوگی۔
انہوں نے نئے وزیر دفاع کی تقرری کا دفاع کیا اور کہا کہ ان کو مشکل سے اعتماد کا ووٹ ملا۔ پیٹ ہیگسٹ کو اسلام کے بارے میں اپنے متنازعہ بیانات، انتظامی تجربے کی کمی اور جنسی ہراسانی سے متعلق الزامات کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ