مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری تجارتی جنگوں سے امریکی معیشت متاثر نہیں ہو رہی بلکہ فیڈرل ریزرو (وفاقی ذخائر) کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافے سے برآمدات مشکلات سے دوچار ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ٹیرف سے نہیں بلکہ اصل مسئلہ فیڈرل ریزرو سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں کمی سے انہیں درآمدات اور صنعت سازی میں وسیع فوائد ہوئے ہیں۔ امریکی صدر اس بات پر مصر رہے کہ ان کی جانب سے ٹیرف میں بتدریج اضافہ ’برے اور بدنام پلیئرز‘ کے خلاف ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد چین کی برآمدی مصنوعات پر اربوں ڈالر کے مزید ٹیکس نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ڈالر کی قدر میں بہتری سے خوش نہیں جس کی وجہ سے امریکی صنعت سازی متاثر ہورہی ہے۔ امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو پر شرح سود بہت زیادہ رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ