27 جنوری، 2025، 11:04 PM

یمن امریکہ اور صہیونی حکومت کے مقابلے میں ہمیشہ فلسطین کا ساتھ دے گا، انصار اللہ

یمن امریکہ اور صہیونی حکومت کے مقابلے میں ہمیشہ فلسطین کا ساتھ دے گا، انصار اللہ

یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ نے امریکہ اور صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنے کو بہترین راستہ قرار دیتے ہوئے ہمیشہ فلسطین کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو معلوم ہونا چاہیے کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کے استکباری رویے کا مقابلہ کرنا بہترین راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی غزہ کے عوام کی استقامت اور بہادری کا واضح ثبوت ہے۔

عبدالسلام نے کہا کہ ہم اس موقف کا اعادہ کرتے ہیں کہ یمن مکمل فلسطین کی آزادی تک فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی بھرپور حمایت کے باوجود غزہ کے عوام اور جنوبی لبنان کے شہریوں کی مزاحمت نے اسرائیل کی فوجی طاقت کا بھرم نکال دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں حقیقی امن اس وقت قائم ہوگا جب تمام فلسطینی اپنے وطن واپس لوٹیں گے اور مسلمانوں کے مقدسات کو صہیونی ریاست کے قبضے سے آزاد کرایا جائے گا۔

آج صبح شمالی غزہ کے ہزاروں باشندے نیتساریم سے اسرائیلی فوج کی عقب نشینی کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی نے اسرائیل اور امریکہ کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا ہے۔

News ID 1929883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha