مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ امریکہ پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کا مرکز ہے۔
المسیرہ ٹی وی کے مطابق عبدالسلام نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی حکومت کے مظالم کی حمایت دہشت گردی کا عملی نمونہ ہے۔ امریکہ آغاز سے ہی اسرائیل کا سب سے بڑا حامی رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اپنی خاموشی کو توڑ کر امریکہ اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کی جاسکے۔
عبدالسلام نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مسلسل صہیونی حکومت کی حمایت کی وجہ سے صدی کی سب سے بڑی جنایت ہورہی ہے۔ غزہ کے واقعات کی وجہ سے عالمی امن خطرے میں پڑسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ