26 اکتوبر، 2024، 8:32 PM

ہمیں صیہونیوں کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینا چاہیے، عراقی اہل سنت مفتی

ہمیں صیہونیوں کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینا چاہیے، عراقی اہل سنت مفتی

عراق کے اہل سنت کے مفتی صمیدعی نے کہا: اسرائیلی افواج نے ایرانی سرزمین پر جو حملہ کیا ہے وہ ایک بہت بڑی جارحیت ہے جس سے خطے کے استحکام کو خطرہ ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، عراق کے اہل سنت مفتی صمیدعی نے صیہونیوں کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عراقی حکومت اور اس ملک کی وزارت دفاع کے موقف پر حیرت کا اظہار کیا۔ 

خیال رہے کہ عراقی مسلح افواج کے سرکاری ترجمان نے کہا تھا کہ ملک کسی بھی ممکنہ اسرائیلی حملے کے خلاف پوری طرح تیار ہے اور فضائی حدود مکمل طور پر عراق کے کنٹرول میں ہے۔

عراق کے اہل سنت مفتی نے مزید کہا: اس طرح کے بیانات نے عراق کو ایک ایسی پوزیشن میں ڈال دیا ہے کہ جہاں اس سے یہ پوچھا جا سکتا ہے کہ موجودہ صورتحال میں عراق کی پوزیشن نہایت کمزور ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے عراقی وزیر اعظم محمد سوڈانی سے بھی کہا کہ وہ صیہونی جارحیت سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر اقدام کریں، کیونکہ ایسے چیلنجوں کا سامنا کرنے اور کسی بھی جارحیت کے خلاف عراق کے وقار اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔"

News ID 1927712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha