2 جولائی، 2024، 9:14 PM

شہید رئیسی کا راستہ جاری رہنا چاہئے، جنرل سلامی

شہید رئیسی کا راستہ جاری رہنا چاہئے، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ایک خادم کی حیثیت سے ایرانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ شہید رئیسی کا راستہ جاری رکھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے چہلم کی مناسبت سے مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم میں ایک اجتماع ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ شہید رئیسی عوام کے درمیان رہ کر عوامی مشکلات کے بارے میں سننا چاہتے تھے۔ وہ لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے قائل نہیں تھے بلکہ ہر ایک کے ساتھ تواضع اور خلوص کے ساتھ پیش آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی نے داخلی اور بیرونی دشمنوں کی توقعات کے برعکس ایران کو تنہائی سے نکالا۔ دشمن طعنے دیتے تھے کہ ان کے صدر بننے کے بعد سفارتی دروازے بند ہوں گے اور ایران کا دنیا سے رابطہ کٹ جائے گا۔ شہید رئیسی نے سخت حالات میں ملک کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی کے دور میں ایران کئی شعبوں میں ایک طاقت کے طور پر سامنے آیا۔ ایران کے مفادات پر حملہ کرنے والوں کو سخت جواب دیا گیا۔ پابندیوں کے باوجود ہم اقتصادی طور پر خودمختار ہوگئے۔ سیٹلائٹ فضا میں ارسال کئے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ ایرانی عوام سے عاجزانہ گزارش ہے کہ شہید رئیسی کا راستہ جاری رکھیں۔ انتخابات کے دوران ایسے اقدامات نہ کریں جس سے دشمن خوش ہوجائیں۔ شہداء نے ہر طرح کی سہولیات ہونے کے باوجود دنیا کو چھوڑ کر شہادت کو اپنایا۔ آج شہداء ہم سے یہی چاہتے ہیں کہ انتخابات کے دن ووٹنگ کے لئے گھروں سے نکلیں اور بہترین امیدوار کو ووٹ دیں۔

News ID 1925143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha